چیئرمین بی او ڈی اوورسیز پاکستانی قمر رضا کا سندس فاؤنڈیشن کا دورہ
لاہور(سٹاف رپورٹر)چیئرمین بورڈ آف گورنرز اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن سید قمر رضا نے وفد کے ہمراہ سندس فاؤنڈیشن لاہورسنٹر کا دورہ کیا۔ وفد میں افضل چودھری، کامران خان، شاہد ہاشمی وغیرہ شامل تھے۔
دورے کے دوران انہوں نے فاؤنڈیشن کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا، زیر علاج بچوں کی عیادت کی اور ان میں تحائف بھی تقسیم کیے ۔ اس موقع پر فاؤنڈیشن کے میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر عدنان گیلانی نے انہیں ادارے کی خدمات اور سرگرمیوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔