ڈپٹی ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن محمدوحید ریٹائر

لاہور(سٹاف رپورٹر)ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد وحید چودھری ریٹائرڈ ہوگئے ۔ایپکا ایکسائز اور سٹاف کی طرف ان کے اعزاز میں شاندار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔۔۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر شاہد گیلانی اور دیگر افسروں نے محمد وحید کو ان کی دیانتدارانہ خدمات پر خراج تحسین پیش کیا، انہوں نے کہا کہ ہمارے محکمے کو ایسے ہی دیانتدار اور منصف افسروں کی ضرورت ہے ۔اس موقع پر ان کے اعزاز میں پر تکلف عشائیہ بھی دیا گیا۔انہیں اعزازی شیلڈ اور تحائف دئیے گئے ۔