کنکشن منقطع کرنے پر لیسکو اہلکاروں پر تشدد ،فائرنگ

کنکشن منقطع کرنے پر لیسکو اہلکاروں پر تشدد ،فائرنگ

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے ) بجلی چوری پرکنکشن منقطع کرنے پر لیسکو اہلکاروں پر تشدد اور فائرنگ، لیسکو ٹیم فیروز پور روڈ پر نجی ہا¶سنگ سکیم میں کارروائی کے لیے گئی تھی۔۔۔

لیسکو لاہور حمزہ ٹا¶ن سب ڈویژن کی ریکوری ٹیم پر فائرنگ کی گئی ،ایس ڈی او حمزہ ٹا¶ن کے مطابق عدم ادائیگی پر کنکشن منقطع کرنے پر صارف آپے سے باہر ہوگیا۔صارف نے گالم گلوچ کے بعد دفتر میں آکر فائرنگ شروع کردی ، پولیس کی جانب سے عارف نامی ملزم کے خلاف مقدمہ درج کارروائی شروع کردی۔چیف ایگزیکٹو لیسکو نے معاملے کا نوٹس لے کر ایس ای سا¶تھ سرکل سے رپورٹ طلب کرلی ہے ، ایکسین کوٹ لکھپت کو ملزم کے تمام کنکشنز منقطع کرنے کی ہدایت بھی گئی جبکہ پولیس اور رینجرز کی جانب سے مقدمہ درج ہونے کے بعد صارف کے گھر پر چھاپہ بھی مارا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں