علامہ اقبال ؒ کو نصاب میں دوبارہ شامل کیاجائے :مقررین

علامہ اقبال ؒ کو نصاب میں دوبارہ  شامل کیاجائے :مقررین

لاہور (سٹاف رپورٹر)ادارہ نظریہ پاکستان کے زیر اہتمام ایوان کارکنان تحریک پاکستان لاہور میں مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال کے یوم وفات کے موقع پر خصوصی نشست کا انعقاد کیا گیا۔

 مقررین نے کہا کہ کلام اقبال آپ کو سچا مسلمان اور اچھا پاکستانی بننے کا پیغام دیتا ہے ۔ مجیب الرحمن شامی نے کہا کہ ہم جس پاکستان میں رہ رہے ہیں اس کا خواب علامہ محمد اقبالؒ نے دیکھا تھا۔ ولید اقبال ایڈووکیٹ ،چیئرمین علامہ اقبال کونسل ذوالفقار احمد چیمہ، ماہر اقبالیات طارق پیرزادہ نے بھی خطاب کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں