ہد یة الہادی کی قومی مجلس مشاورت

ہد یة الہادی کی قومی مجلس مشاورت

لاہور (سیاسی نمائندہ )ہد یة الہادی کے زیر اہتمام میاں میر منزل لاہور میں قومی مجلسِ مشاورت کا انعقاد کیا گیا۔

اجلاس میں سراج الحق ، لیاقت بلوچ ، جواد نقوی ، خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ یعقوب شیخ ، مولانا امیر حمزہ ،حبیب عرفانی ،ندیم ہاشمی ، ضیاءاللہ شاہ بخاری ، عبدالغفور راشد ، غلام رسول اویسی ، مولانااللہ وسایا ، عبدالغفار روپڑی ،زاہد محمود قاسمی ،لعل مہدی خان ، سید یوسف شاہ ، شہباز احمد شیخ و دیگر نے شرکت کی۔قومی مجلسِ مشاورت کی سٹیئرنگ کمیٹی قائم کی گئی ، سراج الحق چیئرمین ، سرپرست ہارون گیلانی ، کوآرڈینٹر یعقوب شیخ کونامزد کیاگیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں