پنجاب غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے پرکشش مقام :ملک احمد

 پنجاب غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے پرکشش مقام :ملک احمد

لاہور(سیاسی نمائندہ) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے سپیکر ہاؤس لاہور میں پرتگال سے آئے ہوئے سرمایہ کاروں کے وفد سے ملاقات کی اور ان کے اعزاز میں ایک پرتپاک استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا۔

ملاقات میں پنجاب میں سرمایہ کاری کے فروغ، باہمی تعاون کے مواقع پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر سپیکر ملک محمد احمد خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے ایک محفوظ اور پرکشش مقام ہے ۔ سپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کر رہی ہے تاکہ سرمایہ کاری کے ماحول کو مزید سازگار بنایا جا سکے ۔ بین الاقوامی سرمایہ کاری معیشت کی ترقی کی بنیاد ہے اور حکومت پنجاب صحت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، توانائی اور زراعت کے شعبوں میں سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرتی ہے ۔ وفد میں کمرشل کونسلرایمبیسی آف اسپین لوئس فرانسیسکوعلی اصغر، لوئس فرانسیسکو، اوسکار مانوئل، ٹییاگو میگوئل، اور امیلکار یونو سمیت پرتگال کے دیگر سرمایہ کار شامل تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں