5 ہزار گلیوں کی تعمیر و بحالی تاخیر کا شکار

لاہور (عمران اکبر )لاہور میں 1کھرب 37ارب کے ترقیاتی کاموں کے پہلے پیکیج کا معاملہ ،تعمیر وبحالی میں تاخیر کی وجہ محکموں کی کوارڈینشن بہتر نہ ہونا ہے ، تفصیلات کے مطابق لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام سست روی کا شکار ہو گیا۔۔
پانچ ماہ قبل شروع ہونے والے 20 ارب 20کروڑ مالیت کے منصوبے سست روی کا شکار ہیں ،ترقیاتی کاموں کی ای ٹینڈرنگ کے عمل کی رپورٹ نے سب کچھ بتا دیا ،6ہزار 55 میں سے صرف ایک ہزار 8 سے 60شاہراہوں اور گلیوں میں کام شروع ہوسکا۔بلدیہ عظمیٰ لاہور ترقیاتی سکیموں کی مد میں چار ماہ میں 15فیصد کام مکمل کر سکی۔ واسا کی 252سکیموں میں سے 249سکیموں پر کام شروع ہوا ۔ واسا کا مجموعی طور پر 45فیصد کام مکمل ہو سکا ،جون سے پہلے ہزاروں گلیاں نہ تعمیر نہ خدشہ پیدا ہو گیا۔ اربوں روپے کا سرکاری بجٹ لیپس ہونے کا امکان ہے ۔ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال 2025/26 میں پرانے اور نئے منصوبوں کا آغاز کرنے امکان ہے ،تعمیر و بحالی میں گلیوں کو ٹف ٹائلز اور پی سی سی کیا جائے ۔گلیوں میں واسا اور سوئی گیس کے پائپ لائنز بچھائی جا رہی ہے ۔شاہراہوں اور گلیوں کی تعمیرو بحالی کے بعد روڈ کٹ پر پابندی لگا دی جائے گی ۔چیف آفیسر شاہد عباس کاٹھیا کا کہنا ہے کہ سو فیصد ترقیاتی سکیمں جاری ہیں ۔متعدد منصوبے واسا کے کام مکمل کرنے کے بعد تعمیر کئے جائیں گے ۔ڈی سی لاہور سید موسی ٰرضا کا کہنا ہے کہ لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کے ترقیاتی کاموں کے مراحل کو سنجیدگی سے مکمل کرنے کا ٹارگٹ ہے ۔روزانہ سائٹس پر موقع پر سروے کیا جاتا ہے ۔