ایس ایم بی آر کی زیر صدارت ریونیو کولیکشن اہداف پراجلاس

لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے )سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نبیل جاوید کی زیرِ صدارت ریونیو کولیکشن اہداف بارے اجلاس ہواجس میں ممبر ٹیکسز سیکرٹری ٹیکسز اور ورلڈ بینک کی نمائندے نے شرکت کی۔
ایگریکلچرل انکم ٹیکس ،واٹر ریٹ،میوٹیشن فیس،سٹیمپ ڈیوٹی کے ریونیو اہداف کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں 2023 اور 2024 مالی سال کا موازنہ 2024 اور 2025 سے کیا گیا۔ ورلڈ بینک نمائندہ ارم توقیر کا کہنا تھا کہ رواں مالی سال کے اہداف خوش آئند ہیں۔ نبیل جاوید کا کہنا تھا گزشتہ سال کی نسبت بہت زیادہ بہتری آئی ۔ ریونیو کولیکشن کے اہداف میں مزید بہتری کیلئے اقدامات جاری ہیں۔ایپ کے ذریعے کسانوں کی آن لائن رجسٹریشن کی جا سکے گی۔ ایگریکلچرل انکم ٹیکس کی کولیکشن بہت جلد آن لائن کر دی جائے گی۔