پیسی بورڈ ممبران کے الاؤنس میں کئی سو گنا اضافے کا فیصلہ

پیسی بورڈ ممبران کے الاؤنس  میں کئی سو گنا اضافے کا فیصلہ

لاہور(خبر نگار)پنجاب سوشل سکیورٹی انسٹی ٹیوٹ کے بورڈ ممبران کے الاؤنس میں کئی سو گنا اضافے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ الاؤنس 50 روپے سے بڑھا کر 40 ہزار تک کرنیکا فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دو روز قبل ہونیوالے سوشل سکیورٹی بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں الاؤنس بڑھانیکی منظوری لی گئی ۔فی اجلاس ممبران کو شرکت پر 40 ہزار روپے تک دئیے جائیں گے ،گورننگ باڈی نے اپنا الاؤنس خود ہی بڑھانے کا فیصلہ کیا۔فیصلے پر ورکرز نے شدید تحفظات کا اظہار کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں