‘‘دھی رانی پروگرام’’ 120 مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادی
لاہور (لیڈی رپورٹر) ’’دھی رانی پروگرام‘‘ کے دوسرے مرحلے کے سلسلے میں لاہور ڈویژن میں 120 مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب کا اہتمام محکمہ سوشل ویلفیئر و بیت المال نے کیا، صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ مہمانِ خصوصی تھے۔ لاہور 55، قصور 24، شیخوپورہ 35 اور ننکانہ کے 9 جوڑوں کی شادیاں انجام پائیں۔ ایک معذور جوڑا اور 6 مسیحی جوڑے بھی شامل تھے۔ ہر جوڑے کو 2 لاکھ 22 ہزار روپے مالیت کی مالی امداد فراہم کی گئی۔