بھارتی الزامات امن کیلئے نقصان دہ : سپیکر پنجاب

 بھارتی الزامات امن کیلئے نقصان دہ : سپیکر پنجاب

لاہور(سیاسی نمائندہ،خبر نگار)جمہوریت کی بنیاد عوام کے ووٹ کی طاقت پر ہے اور یہ طاقت اس وقت مؤثر ہو سکتی ہے جب عوام کو صحت، تعلیم، روزگار اور انصاف کی بنیادی سہولیات مہیا ہوں۔

پالیسی سازوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ زمینی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے قومی ترقی کے لئے قابل عمل تجاویز پیش کریں اور ریاستی اداروں کو بہتر حکمت عملی سے مضبوط بنائیں۔ان خیالات کا اظہار سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب میں منعقدہ بین الاقوامی جمہوریت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے زور دیا کہ سوشل میڈیا کو قومی بیانیے کے فروغ اور عوامی شعور اجاگر کرنے کے لئے استعمال ہونا چاہیے۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے ۔ افواج پاکستان ایک قابل فخر ادارہ ہے جس کی پیشہ وارانہ مہارت اور قومی خدمت کی تاریخ پر پوری قوم کو ناز ہے ۔انہوں نے بھارت کی جانب سے دہشت گردی کے الزامات کو بے بنیاد اور علاقائی امن کیلئے نقصان دہ قرار دیا اور کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ ذمہ دارانہ طرز سیاست کو اپنایا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں