کروڑوں کی عدم ادائیگی میٹروپولٹین کارپوریشن کی بجلی منقطع

لاہور( این این آئی) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے کروڑوں روپے کے واجبات کی عدم ادائیگی پر میٹروپولٹین کارپوریشن لاہور کے ہیڈ کوارٹرز کی بجلی منقطع کر دی جس کی وجہ سے محکمے کے تمام امور ٹھپ ہو کر رہ گئے ۔
بتایا گیا ہے کہ لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی ٹیم نے بلوں کے واجبات کی مد میں بار بار نوٹسز کے باوجود ادائیگی نہ کرنے پر میٹرو پولٹین کارپوریشن لاہور کے ہیڈ کوارٹرز کی بجلی منقطع کر دی ۔ بتایا گیاہے کہ اس سے قبل میٹرو پولٹین کارپوریشن لاہور کا عملہ بجلی کاٹے جانے پر غیر قانونی طور پرکنکشن بحال کر لیتے تھے تاہم اس بار لیسکو کی ٹیم کی جانب سے ٹرانسفارمر سے ‘‘ٹی’’ سمیت دیگر آلات اتار لئے گئے ۔