ڈیجیٹل نکاح نامے کا پائلٹ پراجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ

 ڈیجیٹل نکاح نامے کا پائلٹ پراجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ

لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے )سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شکیل احمد میاں سے ڈی جی نادرا پنجاب نے ملاقات کی جس میں ڈی جی لوکل گورنمنٹ احمد کمال مان بھی شریک ہوئے ۔ ملاقات میں نادرا اور محکمہ بلدیات کے درمیان ڈیٹا شیئرنگ میکانزم کو مزید مؤثر بنانے پر اتفاق رائے ہوا۔

لاہور کی یونین کونسل سے ڈیجیٹل نکاح نامے کا پائلٹ پراجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ابتدائی مرحلے میں لاہور کے نکاح خواں کی باقاعدہ رجسٹریشن کی جائے گی تاکہ نکاح کے ریکارڈ کی درستگی، شفافیت اور مؤثر نگرانی کو یقینی بنایا جا سکے ۔ڈی جی نادرا نے کہا نادرا اور لوکل گورنمنٹ کی مشترکہ کوششوں سے ڈیجیٹل نکاح نامے جیسے عوامی سہولت کے منصوبوں کا آغاز کیا جا رہا ہے ، جو ڈیجیٹل پاکستان کے ویژن سے ہم آہنگ ہے ۔علاوہ ازیں، موجودہ 21 یونین کونسلز میں دستیاب نادرا خدمات کو 100 یونین کونسلز تک توسیع دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں