ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کاگوجرانوالہ میں احتجاج کا اعلان
لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے ) گوجرانوالہ میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ایل پی جی دکانداروں کیخلاف کریک ڈاؤن کے خلاف آل پنجاب ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کی طرف سے پیر28 اپریل کو احتجاج کا اعلان کر دیا گیا۔
صدر عبداللہ خان مہمند کا کہنا تھا، گوجرانوالہ ڈی سی آفس کے سامنے احتجاج کیا جائے گا۔