دھان باقیات کوکارآمد بنانے کیلئے کارخانہ لگانے کا منصوبہ

 دھان باقیات کوکارآمد بنانے کیلئے کارخانہ لگانے کا منصوبہ

لاہور (عمران اکبر)پنجاب حکومت نے دھان کی باقیات (پرالی) سے پھیلنے والی فضائی آلودگی کا حل نکال لیا، اسے کارآمد بنانے کیلئے بائیو ریفائنری لگانے کا فیصلہ کر لیا گیا، 75کروڑ ڈالر کی ڈائریکٹ فارن انویسٹمنٹ سے لگنے والی ریفائنری فصلوں کی باقیات اکھٹی کر کے پراسیس کریگی۔

سرکاری دستاویزات کے مطابق آسٹریلیا ڈائریکٹ انویسٹمنٹ کرے گا۔پنجاب حکومت غیر ملکی کمپنی کو 128 ایکڑ3کنال جگہ کی فراہمی کرے گی۔ دوسری طرف محکمہ توانائی کی سفارشات پر بورڈ آف ریونیو نے گوجرانوالہ کے علاقے قلعہ دیدار سنگھ میں جگہ کی نشاندہی کر دی۔منصوبے کے تحت فصلوں کی باقیات اکٹھی کرنے کیلئے کولیکشن سنٹرز کا قیام کیا جائے گا۔پلانٹ روازنہ دو ہزار ٹن دھان کی باقیات کو پراسیس کریگا۔سموگ میں کمی کیلئے یومیہ سات سو ٹن کاربن کیپچر ،تین سو ٹن ایتھانول ،ڈیڑھ سو ٹن بائیو میتھین کی پروڈکشن حاصل ہوگی۔کمپنی چاول کی فصل کی کٹائی کیلئے 350 جدید مشینیں فراہم کریگی جن کے استعمال سے پیداوار میں 12فیصد اضافہ ہو گا۔ بائیو ریفائنری کے قیام سے 3 ہزار افراد کو ملازمت کے مواقع ملیں گے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں