حکومت کاواسا کادائرہ کار مزید اضلاع تک بڑھانے کا فیصلہ
لاہور(سٹاف رپورٹر سے)پنجاب حکومت نے واٹر سینی ٹیشن اتھارٹی پنجاب کا دائرہ کار مزید اضلاع تک بڑھانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ واسا پنجاب نے مزید دس شہروں میں واسا دفاتر قائم کرنے کے لیے سمری محکمہ ہاؤسنگ کو بھجوا دی ہے۔
اس مقصد کے لیے 30 ارب 97 کروڑ روپے کے فنڈز کی ڈیمانڈ بھی کر دی گئی ہے ۔نئے واسا دفاتر ڈیرہ غازی خان، سیالکوٹ، سرگودھا، حافظ آباد، اوکاڑہ، بہاولپور، جھنگ، رحیم یار خان، جہلم اور ساہیوال میں قائم کیے جائیں گے ۔واسا کے قیام کے بعد واٹر سپلائی، سیوریج اور ڈویلپمنٹ ورک کا کنٹرول ایجنسی کے پاس ہوگا۔میونسپل کارپوریشن کے زیر انتظام ان دس اضلاع میں واٹر اینڈ سینی ٹیشن کے متعلق مسائل کا سامنا کرنا ہے، پنجاب حکومت نے ان مسائل کے حل کے لئے مستقبل میں ڈویلپمنٹ پیکیج کا بھی پلان بنایا ہے ، اس پلان کو مدنظر رکھتے ہوئے مزید دس اضلاع میں سینی ٹیشن ایجنسیز کو فعال کیا جائے گا، واسا پنجاب کے مطابق اس اقدام سے شہری علاقوں میں نکاسی آب اور صاف پانی کی فراہمی کے نظام میں بہتری آئے گی۔