شہر میں رواں مالی سال سڑکوں کی تعمیر کامجوزہ منصوبہ

 شہر میں رواں مالی سال سڑکوں کی تعمیر کامجوزہ منصوبہ

لاہور(شیخ زین العابدین)ایل ڈی اے نے سٹرکچر پلان روڈ کی تعمیر سے متعلق ترجیحات بنالیں، شادیوال چوک تا نظریہ پاکستان روڈ،ایکسپوسنٹر تا خیابان جناح فیز ون اور۔۔۔

 پلان روڈ(نیلم روڈ) پائن ایونیو تا فیروز پورروڈ کی تعمیر بھی رواں مالی سال شروع کیے جانے کی تجویز دے دی گئی، باقی ماندہ سڑکوں کو آئندہ مالی سال شروع کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق ایل ڈی اے انتظامیہ نے پہلے مرحلے میں تین سٹرکچر پلان روڈز کی تعمیر کا منصوبہ بنایا، دیگر تین سٹرکچر پلان روڈز کو دوسرے مرحلے میں شروع کیا جائے گا۔ سٹرکچر پلان روڈ شادیوال چوک تا نظریہ پاکستان روڈ کی تعمیر کا کام پہلے مرحلے میں کیا جائے گا، سٹرکچر پلان روڈایکسپوسنٹر تا خیابان جناح فیز ون بھی پہلے مرحلے میں تعمیر ہوگی،پلان روڈ(نیلم روڈ) پائن ایونیو تا فیروز پورروڈ کی تعمیر بھی رواں مالی سال شروع کیے جانے کی تجویز دی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں