گرمی کی شدید لہر،لیسکو فیلڈ سٹاف کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت

 گرمی کی شدید لہر،لیسکو فیلڈ سٹاف  کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت

لاہور(اے پی پی)چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ نے گرمی کی شدت میں غیر معمولی اضافے کے باعث تمام فیلڈ سٹاف کو ہائی الرٹ کردیا ہے۔

ہدایات جاری کی گئیں کہ کسی بھی علاقے میں بجلی کی سپلائی متاثر نہ ہو اور اگر کسی علاقے میں کوئی فالٹ آتا ہے تو اسے فوری طور پر ٹھیک کیا جائے ، چیف ایگزیکٹو لیسکو نے متعلقہ افسران کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ فیلڈ سٹاف سے مسلسل رابطے میں رہیں اور کسی بھی فالٹ کی صورت میں بحالی آپریشن کی خود نگرانی کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں