آئی جی سے پولیس ملازمین انکے اہل خانہ کی ملاقات

آئی جی سے پولیس ملازمین   انکے اہل خانہ کی ملاقات

لاہور(کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ نے ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق اے ایس آئی ثمر اقبال کی بیٹی نے سماعت کے علاج سے متعلق درخواست پر ڈی آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ٹی ایس آئی محمد سلیم کی ٹرانسفر کی درخواست پر ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون کو ریلیف کی ہدایت کی۔سابقہ سب انسپکٹر شفیق احمد کی سروس بحالی کی درخواست پر سی پی او ملتان کو ریلیف کی ہدایت کی۔ دو اے ایس آئیز صفدر عباس اور محمد اشرف کی پروموشن کی درخواستوں پر آر پی او فیصل آباد کو ریلیف کی ہدایت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں