بھارت نے خطے میں کشیدگی کو ہوا دی : طارق باجوہ

 بھارت نے خطے میں کشیدگی  کو ہوا دی : طارق باجوہ

سانگلاہل(تحصیل رپورٹر)پنجاب اسمبلی کے سابق رکن چوہدری طارق محمود باجوہ نے کہا ہے کہ بھارت نے سندھ طاس معاہدے کو چھیڑ کر خطے میں کشیدگی کو ہوا دی۔۔۔

 بھارتی اقدامات غیر دانشمندانہ ہیں، پاکستان کسی دہشتگردی کی کارروائی کی حمایت نہیں کرتا، ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاکستان نے بہت قیمت ادا کی، بد قسمتی سے بھارتی حکومت دہشتگردی کے واقعات کا الزام ہمیشہ پاکستان پر لگاتی ہے حالا نکہ خطے میں ہر ہونے والی دہشتگردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہوتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں