ہزاروں لٹر دودھ، 95 من گوشت،بیکری آئٹمز تلف

 ہزاروں لٹر دودھ، 95 من گوشت،بیکری آئٹمز تلف

لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے نے دودھ،گوشت،بیکری اشیا کامعیارچیک کرنے کے لئے آپریشن کیا اور اس دوران 5ہزار400لٹردودھ، 3800 کلومضرصحت گوشت،2من سے زائدممنوعہ اشیاوبیکری تلف کردیں۔۔۔

5معروف فوڈپروڈکشن یونٹ کی چیکنگ کی گئی،ناقص انتظامات پر 2 بند، 10لاکھ 45ہزار کے جرمانے کئے گئے ، ناکہ بندیوں کے دوران 515 دودھ بردار گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی ، 41ڈیری شاپس سے 4لاکھ 74ہزار لٹر دودھ کی چیکنگ کی گئی ۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق ٹولنٹن مارکیٹ میں 92ہزار کلو سے زائد مرغیوں کی چیکنگ کی گئی، ملتان روڈ، رنگ روڈ، بابوصابو، شاہدرہ اور گجومتہ میں دودھ چیک کیا گیا، تلف کردہ گوشت اور دودھ لاہور کے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جانا تھا،صفائی کے ناقص انتظامات اور ملازمین کے میڈیکل موجود نہ ہونے پر یونٹ بند کردئیے گئے ۔ممنوعہ رنگوں اور کیمیکلز کی ملاوٹ سے مختلف سویٹس تیار کی جارہی تھیں، بدبودار ماحول و گندے پروسیسنگ ایریا میں جوس تیار کرنے پر یونٹ بند کیا گیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں