بھارت خطے کاامن خطرے میں ڈال رہا :جے یو آئی (س)

بھارت خطے کاامن خطرے  میں ڈال رہا :جے یو آئی (س)

لاہور (آن لائن) جمعیت علما اسلام( س) لاہور کے امیر ومرکزی سالار مولانا قاری اعظم حسین نے کہا بھارت خطے کاامن خطرے میں ڈال رہاہے۔۔۔

بھارت کی خطے میں بالادستی کی خواہش خطرناک خواب ہے جس کی قیمت خود بھارت کو چکانی پڑے گی، پاکستان جنگ کا خواہاں نہیں اگر جنگ مسلط کی گئی تو دشمن کو اس کے گھر میں گھس کر جواب دیں گے ۔ ان خیالات کااظہارانہو ں نے مولانا پیر عبدالقدوس نقشبندی ، مولانا ایوب خان، پیر اکبر ساقی، مولانا طیب عثمانی، مولانا صلاح الدین ایوبی، قاری واحد بخش، قاری رحمت اللہ لاشاری، انجینئر خالد ٹیپو، عبد الحمید تو نسوی، مولانا محمد ممتاز، مولانا توقیر عباس سمیت دیگر رہنما ¶ں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں