2 روزہ ملائیشین ایجوکیشن ایکسپو
لاہور(خبر نگار) دو روزہ ملائیشین ایجوکیشن ایکسپو کا انعقاد کیا گیا جس میں 12 ملائشیا کی یونیورسٹیز کے نمائندوں نے نہ صرف گائیڈ کیا بلکہ سٹوڈنٹس کو آ ن سپاٹ آ فر لیٹرز بھی دئیے۔
سمیع اللہ شیخ نے کہا ہم صرف کنسلٹنسی ہی فراہم نہیں کرتے بلکہ مکمل سپورٹ سسٹم دیتے ہیں۔وقاص خان نے بھی خطاب کیا۔تقریب میں پیش تجاویز پر ایجوکیشن ایکسپو میں عملدرآمد، پاکستانی نظام تعلیم میں بہتری اور مزید مواقع پیدا کرنے پر اتفاق کیا گیا۔