ڈاکوشادی پر آنیوالی فیملی سے نقدی،موبائلز،موٹر سائیکل لے اڑے

 ڈاکوشادی پر آنیوالی فیملی سے  نقدی،موبائلز،موٹر سائیکل لے اڑے

الہ آباد (نمائندہ دنیا)ڈاکوؤں نے شادی میں آنے والی فیملی کو ہزاروں روپے نقدی، قیمتی موبائلز اور موٹر سائیکل سے محروم کر دیا۔

الہ آباد کے نواحی گاؤں محمدی پور رفاقت چوک کے قریب تین ڈاکوؤں نے ناکہ لگا کر کوٹ ویر سنگھ سے آنے والی فیملی کو اسلحہ کے زور پر روک کر 80 ہزار روپے ، دو قیمتی موبائلز اور موٹر سائیکل سے محروم کردیا ۔ متاثر ہ شہری آصف نے پولیس ہیلپ لائن پر 15 پر کال کی تو تھانہ چھانگا مانگا پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرکے مقدمہ درج کر کے ملزموں کی تلاش شروع کر دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں