کماہاں :دو پارٹیوں میں اراضی کے تنازعہ پر فائرنگ، راہگیر زخمی
کاہنہ(نمائندہ دنیا)تھانہ نشتر کالونی کے علاقے میں دو پارٹیوں میں اراضی کے تنازعہ پر فائرنگ سے راہگیر زخمی ہوگیا۔
کماہاں میں دو پارٹیوں ملک لطیف اور اصغر ملک کے درمیان اراضی تنازعہ پر فائرنگ شروع ہو گئی اسی دوران راہگیر راشد کی بائیں آنکھ پر فائر لگ گیا جس سے وہ زخمی ہوکر گر گیا جسے فوری جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ڈاکٹروں کے مطابق راشد کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جارہی ہے۔