لیسکو کابجلی چوروں کے خلاف آپریشن،10 ملزم گرفتار

لیسکو کابجلی چوروں کے خلاف آپریشن،10 ملزم گرفتار

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے)ایس ڈی او بلال کالونی ملک ارشد نے ڈسکو سپورٹ یونٹ کے ہمراہ شریف پورہ لکھو ڈیر کے علاقوں میں سرچ آپریشن کیا۔

دوران آپریشن 57 کنکشن چیک کئے گئے ،10 ملزموں کو ڈائریکٹ سپلائی سے بجلی چوری کرتے پکڑلیا گیا۔ملزموں کیخلاف ایف آئی آر کی درخواست متعلقہ تھانہ میں جمع کر ا دی گئی ۔محکمہ کی جانب سے ملزموں کو 27540یونٹ ڈی ٹیکن بل کی مد میں چارج کئے گئے ۔ آپریشن میں نادہندگان سے 14لاکھ95ہزار550 روپے کی موقع پر ریکوری کی گئی ۔علاوہ ازیں یسکو، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں پر مشتمل ٹیموں نے 24 گھنٹوں کے دوران 283 نادہندگان سے ایک کروڑ 30 لاکھ روپے کی ریکوری کرلی ۔ ترجمان کے مطابق ناردرن سرکل میں 18 نادہندگان سے 5 لاکھ ، ایسٹرن سرکل میں 37 نادہندگان سے 15لاکھ ،سنٹرل سرکل میں 93 نادہندگان سے 30 لاکھ اور سا¶تھ سرکل میں 32 نادہندگان سے 9 لاکھ ،ننکانہ سرکل میں 20 نادہندگان سے 30 لاکھ ، شیخوپورہ سرکل میں 21 نادہندگان سے 5 لاکھ،اوکاڑہ سرکل میں 17 نادہندگان سے 3 لاکھ جبکہ قصور سرکل میں 45 نا دہندگان سے 64 لاکھ سے زائد کی ریکوری ہوئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں