گریجوایٹ کالج آف کامرس اقبال ٹاؤن کیلئے سولر سسٹم،نئے کمپیوٹرز کا اعلان
لاہور(خبر نگار)لاہور چیمبر گریجوایٹ کالج آف کامرس اقبال ٹاؤن کو سولر سسٹم اور 10 لاکھ کے نئے کمپیوٹر فراہم کرے گا،نائب صدر لاہور چیمبر شاہد نذیر نے کالج کیلئے دو لاکھ روپے عطیہ کا اعلان کیا۔
یہ اعلانات کالج کے سالانہ انعامات کی تقسیم اور کانووکیشن کے دوران کئے گئے ، خواجہ شاہ زیب اکرم نے کالج کی کمپیوٹر لیب کیلئے نئے کمپیوٹر خریدنے کیلئے 10 لاکھ روپے عطیہ دینے کااعلان کیا۔ پرنسپل یعقوب الٰہی شیخ نے مہمانوں کو گزشتہ تعلیمی سال کے دوران کالج کی کارکردگی اور کامیابیوں کے بارے میں بریفنگ دی۔