پنجاب یونیورسٹی میں انڈرگریجوایٹ پروگرامز میں داخلوں کیلئے رجسٹریشن
لاہور (آن لائن) پنجاب یونیورسٹی نے انڈر گریجوایٹ پروگرامز میں داخلوں کے پہلے مرحلے کا آغاز کرتے ہوئے امیدوارں کی انٹری ٹیسٹ کی آن لائن رجسٹریشن شروع کر دی۔
میڈیا کو جاری بیان میں ترجمان پنجاب یونیورسٹی نے کہا پنجاب یونیورسٹی کے انڈرگریجوایٹ پروگرامز کے 2025 سیشن میں داخلوں کے لئے انٹری ٹیسٹ لازمی ہے جس میں شرکت کے لئے امیدوار 26 مئی تک آن لائن رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انڈر گریجوایٹ پروگرامز میں داخلوں کے لئے انٹری ٹیسٹ 15 جون کو متوقع ہے۔