محکمہ پرائس کنٹرول،فلوز ملز مالکان میں ڈیڈ لاک ختم
لاہور(عمران اکبر)پنجاب میں فلوزملز کی گندم خریداری کا تنازع حل ہو گیا، ایسوسی ایشن اور محکمہ پرائس کنٹرول میں طویل مذاکرات کے بعد ڈیڈ لاک ختم ہو گیا۔
محکمہ پرائس کنٹرول اینڈ کماڈیٹیز مینجمنٹ نے غلطی درست کردی، گندم خریداری نوٹیفکیشن میں تصحیح کردی گئی۔جاری ترمیم شدہ نوٹیفکیشن کے مطابق فلوزملز کی سٹوریج استعداد کے تناسب سے 25 فیصد لازمی خریداری کی شق تبدیل کر دی گئی،نئے نوٹیفکیشن میں سٹوریج کے بجائے کیپسٹی کا لفظ شامل کردیا گیا ۔نوٹیفکیشن ترمیم کے معاملے پر ڈی جی فوڈ نے پہلے انکار پھر اقرار کیا ۔پنجاب کی فلورملز نے آج گندم خریداری کا دوبارہ آغاز کرینگی ۔ذرائع کے مطابق حکومتی پیکیج کے تحت گندم خریداری قرضہ جات کیلئے ٹی او آرز تاحال جاری نہ ہو سکے ۔فلور ملز کسان سے گندم تو خریدیں گے لیکن ٹی او آرز کے بغیر انٹری کر انا جرم ہے ۔محکمہ پرائس کنٹرول اینڈ کماڈیٹیز مینجمنٹ کے ٹی او آر ز جاری ہونے کے بعد ہی سرکاری رجسٹر میں کاشتکاروں سے خریدی جانےوالی گندم کی انٹری ہو سکے گی۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ کے اعلان کردہ ای ڈبلیو آر سسٹم کے تحت آج پہلا معاہدہ ہونے کا امکان ہے۔