فوکل پرسن عظمیٰ کاردار کی زیرصدارت پولیومہم کاجائزہ

فوکل پرسن عظمیٰ کاردار کی زیرصدارت پولیومہم کاجائزہ

قصور(نمائندہ دنیا) فوکل پرسن ٹو چیف منسٹر پنجاب برائے انسداد پولیو عظمیٰ کاردار نے پولیو مہم کا جائزہ لینے کیلئے ڈپٹی کمشنر آفس میں اجلاس کی صدارت کی۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عمران علی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سلمون ایوب، سی ای او ہیلتھ اتھارٹی قصور ڈاکٹر غلام مصطفی ساحر بھی موجود تھے۔ انہوں نے مائیکروپلان بھی چیک کیا اور پولیو ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر قصورعمران نے انسدادِ پولیو مہم سے متعلق فوکل پرسن ٹو چیف منسٹر پنجاب برائے انسداد پولیو کو تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع میں مجموعی طور پر 2990ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن میں 2785موبائل ٹیمیز،131فیکسڈ ٹیمیں اور 74ٹرانزٹ ٹیمیں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا رہی ہیں۔مہم کی کامیابی کیلئے126یو سی ایم اوز‘578ایریا انچارجز تعینات کئے گئے۔اس موقع پر عظمیٰ کاردار کاکہنا تھاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پولیو مہم کی کامیابی کے لیے تمام ممکنہ وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق ضلعی انتظامیہ قصور کو پولیو فری ضلع بنانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ پولیو مہم کی کامیابی صحت مند پاکستان کی ضمانت ہے۔ کوئی بچہ پولیو کے قطرے پینے سے محروم نہ رہے۔ پولیو ورکرز سخت گرمی میں اپنے فرائض احسن طریقے سے سرانجام دے رہے ہیں، والدین پولیو ٹیموں سے تعاون کریں۔ والدین اپنے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کیلئے پولیو کے دو قطرے لازمی پلوائیں اور ٹیموں کیساتھ تعاون کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں