جے یو آئی مر غزار کالو نی کے زیراہتمام اسرائیل مردہ باد مظاہرہ

جے یو آئی مر غزار کالو نی کے زیراہتمام اسرائیل مردہ باد مظاہرہ

لاہور (آن لائن) جمعیت علمائے اسلام (ف) مر غزار کالو نی کے زیراہتمام اسرائیل مردہ باد احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں مو لانا عبد الرحمن،قاری محمد شفیق المدنی،مو لانانظام الدین اشرفی۔۔۔

مو لانا حا فظ شیراحمد،مو لانا حبیب اللہ خان، مفتی عبد الودود ،قاری محمد ہارون،قاری محمد صادق،مو لانا شیر محمد،مو لانا زاہد مد ثرسمیت دیگر رہنما¶ں اور علاقہ کے لو گو ں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔مقررین نے کہا فلسطینیوں کا لہو رائیگاں نہیں جائے گا، بربادی اسرائیل کا مقدر بن چکی ہے ۔ ہم فلسطین کی غیور عوام کو سلام پیش کرتے ہیں جو ظلم و ستم کے باوجود ارض مقدس کی حفاظت کے لیے ڈٹ کر کھڑے ہیں۔ ادھر امیر جمعیت علمائے اسلام (ف)سٹی لاہور محمد افضل خان، جنرل سیکرٹری حافظ عرفان شجاع بٹ، سالار مولانا محمد عمیر مہمند، ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا عبد الودود شاہد، صدر لائرز فورم لاہور محمد ہاشم تہامی ، صدر لائرز فورم سٹی لاہور فیضان شجاع بٹ اور ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات قاری منظور الحسن چترالی نے مشترکہ بیان میں کہا اسرائیل مردہ بار مارچ میں عوام کی شرکت قابل رشک تھی، اسرائیل مردہ باد مارچ میں عوام نے بھر پور شرکت کر کے وا ضح کردیا کہ ہم فلسطینیوں کے سا تھ کھڑے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں