لیسکو : بلوں کی مدمیں واجبات کی وصولی کا فیصلہ

لاہور(این این آئی)لیسکو نے بلوں کی مدمیں واجبات کی وصولی کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق واجبات کی وصولی کا فیصلہ ریکوری اہداف کے حصول کیلئے کیا گیا۔
بتایا گیاہے کہ لیسکو نے اربوں کے متنازعہ بلوں کی وصولی کیلئے کوڈاوپن کر دئیے ہیں ،ریونیو دفاترنے سالہا سال سے اربوں روپے کے واجبات کوتنازعات کا شکار کر رکھا تھا،متنازعہ بلوں کی ادائیگی کیلئے صارفین نے متعلقہ دفاترسے رجوع کرنا شروع کرد یا ۔متنازعہ رقوم کی ادائیگی کیلئے صارفین کواقساط کی سہولت دیدی گئی ہے۔ ریویو کمیٹیوں میں فیصلوں کی صورت میں بلوں کی ادائیگی ہوسکے گی۔