بڑے شہروں میں نکاسی آب کی بہتری بارے تجاویز طلب

لاہور (سٹاف رپورٹر سے) وزیر ہاؤسنگ، اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ بلال یاسین کی زیر صدارت واسا پنجاب کی کارکردگی بارے اجلاس ہوا۔
واسا لاہور، گوجرانوالا، فیصل آباد، راولپنڈی اور ملتان میں جاری سکیموں اور مقررہ اہداف بارے آگاہ کیا گیا،گزشتہ 10 سال میں زیادہ سے زیادہ ریکارڈ کی گئی بارشوں کا جائزہ لیا گیا اور نکاسی آب جلد ممکن بنانے بارے مزید سفارشات طلب کی گئیں۔صوبائی وزیر نے تمام واساز کو مون سون سے قبل تیاریوں کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کی۔