معذوروں کے حقوق کیلئے قانون پر عمل درآمد،پنجاب حکومت سے رپورٹ طلب

 معذوروں کے حقوق کیلئے قانون پر عمل  درآمد،پنجاب حکومت سے رپورٹ طلب

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے معذوروں کے حقوق کیلئے قانون پر عمل درآمد کے معاملے پر پنجاب حکومت سے رپورٹ طلب کرلی۔

جسٹس خالد اسحاق نے جوڈیشنل ایکٹوازم پینل کی درخواست پر سماعت کی،جس میں معذوروں کے قانون پر عمل درآمد نہ کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا ،پنجاب حکومت نے درخواست کے نا قابل سماعت ہونے پر اعتراض لگایا، عدالت نے پنجاب حکومت کے وکیل کو ہدایت کی کہ قانون پر عمل درآمد کے بارے میں پیش رفت سے آگاہ کیا جائے ،عدالت نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کردی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں