ہائیکورٹ:پنجاب میں او ایس ڈی افسروں کی فہرست 6 مئی کو طلب
لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد ساجد محمود سیٹھی نے پنجاب میں او ایس ڈی افسروں کی فہرست6مئی کو طلب کرلی۔۔۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ او ایس ڈی افسروں کی تعیناتیاں نہیں کی جارہی ہیں جسکی وجہ سے افسر بغیر ڈیوٹی حکومتی خزانے سے تنخواہیں وصول کررہے ہیں۔عدالت میں 103 او ایس ڈی افسروں کی نامکمل فہرست پیش کی گئی،عدالت نے استفسار کیا صوبائی حکومت کی جانب سے او ایس ڈی افسروں کی فہرست کیوں نہیں دی گئی ؟عدالت نے ریمارکس دئیے اس کیس کا جلد فیصلہ کردیں گے۔