مختلف سیکٹرز کی ترقیاتی سکیموں کیلئے 5 ارب 9 کروڑ روپے منظور

لاہور(سیاسی نمائندہ)پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں مختلف سیکٹرز کی 3 ترقیاتی سکیموں کے لئے مجموعی طور پر 5 ارب 9 کروڑ 40 لاکھ 17 ہزار روپے کے فنڈز کی منظوری دیدی۔
صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں مختلف سیکٹرز کی 3 ترقیاتی سکیموں کے لئے مجموعی طور پر 5 ارب 9 کروڑ 40 لاکھ 17 ہزار روپے کے فنڈز کی منظوری دیدی۔ لاہور میں لیک سٹی سے رائیونڈ تک روڈ کی بہتری و بحالی (ترمیمی) کیلئے 1 ارب 99 کروڑ 23 لاکھ 47 ہزار روپے رکھے گئے۔