پنجاب کی لائبریریوں میں 30 ہزار نئی کتابیں شامل

پنجاب کی لائبریریوں میں 30 ہزار نئی کتابیں شامل

لاہور(عاطف پرویز سے)پنجاب کی لائبریریوں میں پہلی دفعہ 30 ہزار نئی کتابیں ایک سال میں شامل کرلی گئیں۔ آن لائن یوزرز کے لئے لائبریریوں کا منصوبہ اس سال شروع کردیا جائے گا، ابتدائی طور پچاس ہزار کتابیں ہونگی۔

تفصیل کے مطابق سوشل میڈیا کی پذیرائی کے باوجود پنجاب کی لائبریریوں میں ممبران کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے ،روزانہ 20 ہزار افراد آتے ہیں۔ ان کی ضروریات کو دیکھتے ہوئے لائبریریوں کو جدید دور کے مطابق کیا جا رہا ہے ۔ڈی جی لائبریریز کاشف منظور کا کہنا تھا ایک سال میں قائد اعظم لائبریری میں 10 ہزار جبکہ پنجاب بھر میں 30 ہزار نئی کتابیں شامل کی ہیں۔ان کا کہنا تھا بزرگ ممبران کیلئے کتابیں گھر پر دینے کی سروس بھی شروع کردی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں