جنرل ہسپتال : خلیات کی افادیت پر سمپوزیم

جنرل ہسپتال : خلیات  کی افادیت پر سمپوزیم

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)جنرل ہسپتال شعبہ ڈرما ٹالوجی کے زیر اہتمام سٹیم سیل کی افادیت پر سمپوزیم کا انعقاد کیا گیا۔

پرنسپل الفرید ظفر نے کہا ہے کہ انسانی جسم کی صحت اور جلد کی خوبصورتی میں سٹیم سیل (خلیات) انتہائی اہم کردار ادا کرتے ہیں جو نہ صرف زخموں کے تیزی سے بھرنے میں ممدو معاون ثابت ہوتے ہیں بلکہ ٹشوز کی مرمت اور جلد کو صحت مند رکھنے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں