پیپلز پارٹی اجلاس ، میڈیا کے حوالے سے حکمت عملی اور تجاویز پر تبادلہ خیال

پیپلز پارٹی اجلاس ، میڈیا کے حوالے سے حکمت عملی اور تجاویز پر تبادلہ خیال

لاہور(سپیشل رپورٹر)پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے پرنٹ، سوشل میڈیا اور انفارمیشن گروپس کے الگ الگ اجلاس ہوئے۔۔۔

 جن میں بیرسٹر عامر ،فائزہ ملک،ڈاکٹر ضرار یوسف،ڈاکٹر عائشہ شوکت،جہاں آرا وٹو،عبدالرزاق سلیمی،علی سانول،سبط حسن،شہر یار چودھری،اطہر شریف،حسن احمد،منیبہ فاطمہ،نسیم صابر ،بشارت علی،مدثر شاکر،خالد رانا ،محمد علی منہاس شریک تھے ۔اجلاسوں میں پرنٹ اور سوشل میڈیا کے حوالے سے حکمت عملی اور تجاویز پر تبادلہ خیال کے علاوہ پارٹی کے انفارمیشن بیورو کو ڈویژن سے تحصیل لیول تک انٹر لنک کرنے کی تجاویز تیار کی گئیں ۔ڈاکٹر ضرار یوسف،فائزہ ملک اور ڈاکٹر عائشہ شوکت کو ایک ماہ میں لاہور کا ٹاسک مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں