غزالی پارک وحدت کالونی میں 15 روز سے گھروں کی گیس بند

غزالی پارک وحدت کالونی میں  15 روز سے گھروں کی گیس بند

لاہور(سٹاف رپورٹر)چیئرمین رفاعی کمیٹی محمد انور اور یاور شبیر نے کہا غزالی پارک وحدت کالونی کے سینکڑوں گھروں میں مسلسل 15 روز سے گیس نہیں آرہی۔۔۔

 اس سلسلے میں سوئی گیس حکام کو کئی مرتبہ آگاہ بھی کیا گیا تاہم گیس بحال نہیں ہوسکی، سینکڑوں گھروں کے چولہے بند ہونے کی بنا پر غریب لوگ ہوٹلوں سے کھانا منگوانے پر مجبور ہیں ۔ مکینوں نے حکام سے اپیل کی ہے کہ اس معاملے کا فوری نوٹس لیا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں