نولکھا چرچ کے سامنے پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے مظاہرہ
لاہور(خبر نگار)نولکھا پریسبیٹیرین چرچ آف پاکستان کے زیر اہتمام، ریورنڈ ڈاکٹر مجید ایبل کی قیادت میں چرچ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں مسیحی برادری کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
مظاہرے کا مقصد پاک فوج سے یکجہتی کا اظہار اور بھارت کے جھوٹے بیانیے کو مسترد کرنا تھا۔ احتجاج سے قبل چرچ میں سنڈے عبادت کے دوران پاکستان کی سلامتی، ترقی اور افواج پاکستان کی سربلندی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ بعد ازاں شرکا نے ریلی کی صورت میں نولکھا چرچ سے لاہور پریس کلب اور پھر پنجاب اسمبلی تک واک کا انعقاد کیا۔