گنے کی قیمت ادا نہ کرنے کیخلاف درخواست پر کین کمشنر کو فیصلہ کرنیکا حکم

گنے کی قیمت ادا نہ کرنے کیخلاف درخواست پر کین کمشنر کو فیصلہ کرنیکا حکم

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے رمضان شوگر ملزچنیوٹ کی جانب سے گنے کی قیمت ادا نہ کرنے کے خلاف درخواست پر کین کمشنر پنجاب کو درخواست پر دو ہفتوں میں فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔

جسٹس شمس محمود مرزا نے کیس کی سماعت کی،ضلع جھنگ سے تعلق رکھنے والے کسان عامر فاروق نے درخواست دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا گنے کی کل مالیت 24 لاکھ 64 ہزار 627 روپے بنتی ہے۔ مگر انتظامیہ جان بوجھ کر ادائیگی کے معاملے کو طول دے رہی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں