شہر کے متعدد تھانوں کے ایس ایچ اوز، چوکی انچارج تبدیل

لاہور (کرائم رپورٹر) ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے متعدد تھانوں کے ایس ایچ اوز، چوکی انچارج تبدیل کر دئیے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سب انسپکٹر حافظ محمد رمضان کو ایس ایچ او بادامی باغ ،سب انسپکٹر عدنان احمد کو چوکی ہلوکی سے انچارج چوکی سبزی منڈی راوی روڈ ، تھانہ گلشن راوی سے سب انسپکٹر قاسم علی کو انچارج چوکی ہلوکی ،سب انسپکٹر طاہر مسعود کو تھانہ باغبانپورہ سے انچارج چوکی اکرم پارک اسلامپورہ لگا دیا گیا ،ایس ایچ او راوی روڈانسپکٹر محمد ندیم کو پولیس لائنز رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا۔انسپکٹر شبیر حسین کو مانگا منڈی سے راوی روڈ ،سب انسپکٹر آصف فرید کو ملت پارک سے مانگا منڈی ،ایس ایچ او کاہنہ انسپکٹر ناصر حمید کو پولیس لائنز ،سب انسپکٹر زاہد محمود کو پولیس لائن سے نشتر کالونی ،سب انسپکٹر فہیم امداد کو نشترکالونی سے کاہنہ ، مانگامنڈی سے سب انسپکٹر سہیل احمد کو گڑھی شاہو ،انچارج چوکی اڈا پلاٹ سب انسپکٹر اعتزازکو جنرل ڈیوٹی تھانہ گجرپورہ ،شکایت سیل میں تعینات سب انسپکٹر زاہد محمود کو انچارج چوکی اڈا پلاٹ ،انچارج چوکی سبزی منڈی نشترکالونی سب انسپکٹر مدثر جمیل کو ٹاؤن شپ ،سب انسپکٹر زوہیب علی کو انچارج چوکی سبزی منڈی نشترکالونی ،انچارج چوکی فیکٹری ایریا سب انسپکٹر امان اللہ کو تھانہ ڈیفنس اے ،پولیس لائنز سے سب انسپکٹر عمران اظہر کو انچارج چوکی پی سی ایچ ایس فیکٹری ایریا ،لیڈی سب انسپکٹر فرح مشتاق کوایس ایچ او ویمن ریس کورس ،انچارج چوکی جیا بگا سب انسپکٹر اویس علی کو پولیس لائنز ، رائیونڈ سے سب انسپکٹر وقاص احمد کو انچارج چوکی جیا بگا تعینات کر دیا گیا۔