بھارتی وزیراعظم کو ہٹلر سے کم نہ سمجھا جائے :سپیکر پنجاب اسمبلی

بھارتی وزیراعظم کو ہٹلر سے کم نہ  سمجھا جائے :سپیکر پنجاب اسمبلی

لاہور (سیاسی نمائندہ) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے بھارتی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے اسے خطے کے امن کیلئے خطرہ قرار دیا۔

پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا بھارتی وزیراعظم کو ہٹلر سے کم نہ سمجھا جائے ، وہ کمزور سوچ کے ساتھ ہندوتوا نظریے پر یقین رکھتا ہے ۔ پاکستان پر مسلط کی جانے والی جارحیت دراصل خود ہندوستان کیلئے نقصان دہ ثابت ہوگی۔ بھارتی جنگی جہاز گرانا کوئی معمولی بات نہیں، حملہ پاکستان کی خودمختاری اور سالمیت پر کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں