افواج پاکستان نے روایتی جنگ میں بالادستی کا لوہا منوایا : بلال اظہر کیانی

افواج پاکستان نے روایتی جنگ میں  بالادستی کا لوہا منوایا : بلال اظہر کیانی

لاہور(این این آئی)وزیر مملکت ریلوے بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ افواج پاکستان نے قابلیت اور پیشہ ورانہ مہارت سے روایتی جنگ میں بالادستی کا لوہا منوایا ہے۔

یوم تشکر پر قوم اور قیادت کو مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی جارحیت کے خلاف وہ قیادت موجود تھی جس کی پاکستان کو ضرورت تھی، جنرل عاصم منیر کے عزم و ہمت اور دلیری نے دشمن کی جارحیت کے پرخچے اڑا دئیے ۔ نواز شریف، وزیراعظم اور سیاسی قیادت کی رہنمائی سے فتح حاصل ہوئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں