ملکی دفاع کیلئے قوم سیسہ پلائی دیوار بن گئی : ہشام الٰہی

لاہور(این این آئی)جمعیت اہلحدیث پاکستان کے صدر ڈاکٹر علامہ ہشام الٰہی ظہیر سے جمعیت علما ئے اسلام (ف) پنجاب جنرل سیکرٹری حافظ نصیر احمد احرار نے وفد کے ہمراہ مرکزی دفتر میں ملاقات کی۔
ملاقات میں ملکی سیاسی اور خاص طور پر پاک بھارت کشیدہ صورتحال سمیت دیگر ایشوز پر بات چیت کی گئی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ ہشام الٰہی ظہیر نے کہاکہ آپریشن ‘‘بنیان مرصوص’’میں بھارت کے خلاف تاریخی کامیابی اللہ کے فضل اور پوری قوم کی پاک فوج کے ساتھ یکجہتی کا نتیجہ ہے ،ہم اس شاندار فتح پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔جب اور جس محاذ پربھی ضرورت پڑی ہم پاک فوج کے ساتھ کھڑے رہیں گے ۔ پاک سر زمین کے دفاع پر پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار بن گئی ،نتیجے میں اللہ رب العزت نے ہمیں بڑی کامیابی و فتح سے ہمکنار کر دیا ۔ پاکستان کی فتح پوری پاک فوج اور قوم کی فتح ہے جس پر ہم سب اللہ تعالی کا شکر بجا لاتے ہیں۔ہمارا تن من دھن اس پاک سر زمین کے لئے قربان ہے ۔ پاکستان ایک نظریہ ،ایک عقیدہ اور مضبوط دفاعی دیوار کا نام ہے۔