پاکستان بھارت میں سیز فائر امن کی جیت :پرویز اشرف

پاکستان بھارت میں سیز فائر امن کی جیت :پرویز اشرف

لاہور(سپیشل رپورٹر)سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت میں سیز فائر امن کی جیت ہے ،دوست ممالک سعودیہ،ترکی ،ایران اور امریکہ کے شکر گزار ہیں۔۔۔

 جنہوں نے دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان جنگ رکوانے میں کردار ادا کیا ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارتی در اندازی کے بعد پاکستانی رد عمل کے باعث سیز فائر ممکن ہوا،دلیرانہ فیصلے کرنے پر پاکستان کی عسکری اور سیاسی قیادت کو مبارکباد پیش کرتے ہیں،قوم نئی پیشرفت پر شکرانے کے نوافل ادا کرے ۔دریں اثنا پیپلز پارٹی مینارٹی ونگ پنجاب کے نائب صدر ایڈون سہوترا نے دشمن کے گھر میں گھس کر اس کے ایر بیس کو مکمل طور پر تباہ کرکے غازی بن کر لوٹنے والے پاک فضائیہ کے بہادر افسر کامران مسیح کو پاکستان کا اعلیٰ ترین اعزاز نشان حیدر دینے کی استدعا کی ہے اور کہا ہے کہ کامران مسیح نے صرف مسیح قوم بلکہ پورے پاکستان کا سر فخر سے بلند کردیا ہے ،ہمیں پاک افواج کے بہادر سپاہیوں پر ناز ہے جن کی جرات اور شجاعت کی وجہ سے بھارت کا غرور خاک میں مل چکا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں