صارفین کیلئے ای کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم لانے کا فیصلہ

صارفین کیلئے ای کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم لانے کا فیصلہ

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے) کنزیومر پروٹیکشن کونسل کی ازسرنو تنظیم بارے سیکرٹری پرائس کنٹرول اینڈ کماڈیٹیز مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ محمد اجمل بھٹی کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔

ڈائریکٹر کنزیومر پروٹیکشن کورٹس عمران قریشی نے ادارے کے قیام، قوانین بارے سفارشات اور دائرہ کار بڑھانے پر بریفنگ دی۔ اجلاس میں صوبہ بھر کے صارفین کیلئے ای کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم متعارف کر انے کا فیصلہ کیا گیا ۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ مجوزہ اتھارٹی جعلی اشتہارات ، صارفین سے دھوکہ دہی اور قوانین کے بر خلاف اقدامات پر ایکشن لے سکے گی۔ سیکرٹری پرائس کنٹرول کا کہنا تھا عوامی آگاہی، آن لائن ایپلی کیشن اور ہیلپ لائن کے ذریعے شکایات کا اندراج کر ایا جاسکے گا، اتھارٹی کے زیر انتظام مجوزہ ٹائم لائن میں صارف کی شکایات کی مکمل جانچ پڑتال کے بعد فیصلہ کیا جائے گا،الیکٹرانکس، گارمنٹس ، ٹرانسپورٹ ،ریئل اسٹیٹ اینڈ ہاؤسنگ ، ٹیلی کمیونیکیشن ،ای کامرس اور ہوٹل مینجمنٹ سے متعلقہ سیکٹر پر کام کرے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں