یو ایم ٹی کا قومی دفاع اور الیکٹرانک وارفیئر میں نمایاں کردار : ابراہیم حسن مراد
لاہور (سٹاف رپورٹر) صدر یو ایم ٹی ابراہیم حسن مراد نے کہا پاکستان کو درپیش چیلنجز اور مقامی ٹیکنالوجی میں خودکفالت کے قومی تقاضوں کے پیشِ نظر۔۔۔
یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی نے الیکٹرانک وارفیئر، سینسر فیوژن اور ریڈار ٹیکنالوجیز جیسے حساس شعبوں میں ملکی صلاحیت کو مضبوط بنانے میں نمایاں کردار ادا کیا ۔یو ایم ٹی کی تحقیقی قیادت کا اہم سنگِ میل 2015 میں اْس وقت سامنے آیا جب یو ایم ٹی کے فیکلٹی ممبر فر ان اویس بٹ کو الیکٹرانک وارفیئر میں امریکہ کی جانب سے پہلا پیٹنٹ دیا گیا۔ 2023-2024 میں فَران اویس بٹ نے نیسکام کے تعاون سے قومی تحقیقاتی منصوبے کی قیادت کی۔