افواج نے سر فخر سے بلند کر دیا:خرم نواز گنڈاپور

لاہور(سیاسی نمائندہ)پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا بری، بحری و فضائی افواج نے بہترین جذبہ حب الوطنی ،حکمت عملی اور باہمی کوآپریشن سے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔
افواج پاکستان نے ثابت کر دیا کہ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے ۔ سیاسی و اقتصادی استحکام پاکستان کو سپرپاور بنادے گا،قوم فروعی اختلافات بھلا کر ترقی و استحکام کے لئے کام کرے۔